بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پرمسافر سے 6 کلوسے زائد ہیروئن برآمد
مسافر نوید قاسم کا تعلق گجرات سے ہے جو نجی پرواز سے میلان جارہا ہے، اے این ایف حکام
مسافر نوید قاسم کا تعلق گجرات سے ہے جو نجی پرواز سے میلان جارہا ہے، اے این ایف حکام۔ فوٹو:فائل
اینٹی نارکوٹکس فورس نے بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان سے 6 کلوسے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں بے نطیرائیرپورٹ پر اے این ایف کی جانب سے کارروائی کی گئی، کارروائی میں میلان جانے والے مسافر نوید قاسم کے سامان سے 6 کلوسے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی جس کے بعد مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔
اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ مسافر نوید قاسم کا تعلق گجرات سے ہے جو نجی فلائٹ سے میلان جارہا تھا جب کہ ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔