سرفراز مرچنٹ کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم
سرفراز مرچنٹ کے خلاف گاڑی چھیننے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے
عدالت نے رپورٹ 11 جون تک طلب کرلی ہے فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور قیمتی گاڑی چھیننے کے الزام میں ملوث معروف تاجر سرفراز مرچنٹ کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ 11 جون تک طلب کرلی ہے۔
ہفتے کو فاضل عدالت میں سرفراز مرچنٹ کے خلاف گاڑی چوری کیس میں تفتیشی افسرنے رپورٹ پیش کی اور فاضل عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم سرفراز مرچنٹ مقدمے میں مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے سراغ لگانے کی کوشش کی گئی اور بعض معلوما ت پر مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے تاہم ملزم سرفراز مرچنٹ کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ جس پر فاضل جج نے ملزم کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم جاری کردیا۔
واقضح رہے کہ 12اپریل 2014 کو تھانہ درخشان میں سرفراز مرچنٹ کے خلاف گاڑی چھیننے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے۔