لاہور میں فیکٹری مالک نے ادھار واپس نہ کرنے پر نوجوان کو زنجیروں میں جکڑ لیا
نوجوان کو 16 ہزار روپے ادھار واپس نہ کرنے پر فیکٹری مالک نے زنجیروں سے باندھا، پولیس
نوجوان کو 16 ہزار روپے ادھار واپس نہ کرنے پر فیکٹری مالک نے زنجیروں سے باندھا، پولیس. فوٹو:فائل
اسلام پورہ كے علاقہ ميں فيكٹری مالک نے ادھار واپس نہ كرنے پر نوجوان كو زنجيروں ميں جكڑليا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے اسلام پورہ ميں فيكٹری مالک عمران نے 16 ہزار روپے ادھار واپس نہ كرنے پر نوجوان شہباز كو زنجيروں ميں جكڑ لیا ۔ وقوعہ كی اطلاع پر ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاكٹر حيدراشرف نے اسلام پورہ پوليس كو فوری کارروائی اور نوجوان کو بازیاب کرانے کے احکامات جاری کردیئے۔
بعدازاں ايس ايچ او اسلام پورہ ناصر حميد نے كارروائی كرتے ہوئے نوجوان كو بازياب كرا كر ملزم عمران كو گرفتار كركے حوالات ميں بند كرديا ۔ پوليس كے مطابق ملزم سے تفتيش جاری ہے اور جلد حقائق سامنے آجائيں گے۔