وفاق سندھ کے ساتھ آمرانہ رویہ ختم کرے قائم علی شاہ

وفاق کے اس رویے پر نہ صرف بلاول بھٹو بلکہ آصف علی زرداری نے بھی سخت تنقید کی، وزیراعلیٰ سندھ

وفاق کے اس رویے پر نہ صرف بلاول بھٹو بلکہ آصف علی زرداری نے بھی سخت تنقید کی، وزیراعلیٰ سندھ ، فوٹو؛ فائل

MEIKTILA:
وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق کا سندھ کے ساتھ رویہ آمرانہ ہے لہٰذا وفاق کوایسا رویہ ختم کرنا چاہیے۔

وزیراعلی ہاؤس میں اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کو غیر آئینی قرار دیا جب کہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وفاق کا سندھ کے ساتھ رویہ آمرانہ ہے لہٰذا وفاق کو ایسا رویہ ختم کرناچاہیے اور ہم وفاق کے اس رویے پر احتجاج کرتے رہیں گے، وفاق کے اس رویے پر نہ صرف بلاول بھٹو بلکہ آصف علی زرداری نے بھی سخت تنقید کی۔


وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کے بعدان کے کہنے کے باوجود اسحاق ڈار نے میٹنگ نہیں کی جب کہ اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم سے کہا کہ وزیر خزانہ اور پلاننگ کمیشن کے وزرا کو کہیں کہ ہمارا موقف سنیں مگر وزیراعظم نے جواب نہیں دیا۔

اس موقع پر سندھ کے وزیر خزانہ مراد علی شاہ بھی وفاق کے اس رویے پرناراض نظر آئے جب کہ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کے ساڑھے 300 ارب کے حجم میں سندھ کا حصہ 18 ارب تھا لیکن اب وفاق نے پی ایس ڈی 800 ارب تک پہنچا کر سندھ کو صرف 12 ارب روپے کی اسکیمیں دی ہیں۔

Load Next Story