دفاع کیلئے امریکا کی اجازت کی ضرورت نہیں اسرائیلی وزیر اعظم
امریکی وزیرخارجہ نےمصر پر زور دیا ہے کہ وہ خطے کا اہم ملک ہے اور اسے امن کے لئے اپنا کردار نبھانا چاہیے۔فوٹو: اے ایف پی
امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے اسرائیل کی سلامتی امریکہ کے اولین ترجیح ہے جب کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے دفاع کیلئے امریکا کی اجازت کی ضرورت نہیں۔
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے لئے امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئیں، وہ آج مصری اور فلسطینی صدور سے بھی ملاقات کریں گی۔ ہیلری کلنٹن نے اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی سلامتی امریکا کی اولین ترجیح ہے، اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ آج مصر کے صدر اور فلسطینی صدر سے جنگ بندی کی کوششوں کے لئے ملاقات کریں گی۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی کوشش ہوگی مسئلے کو سفارتی طور پر حل کیا جائے لیکن اسرائیل اپنے دفاع کیلئےکسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ نےمصر پر زور دیا ہے کہ وہ خطے کا اہم ملک ہے اور اسے امن کے لئے اپنا کردار نبھانا چاہیے۔