کسٹمز نے 3 کروڑ روپے کا اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل پکڑلیا

اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی مختلف علاقوں میں سخت نگرانی،11 آئل ٹینکر ضبط

اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی مختلف علاقوں میں سخت نگرانی،11 آئل ٹینکر ضبط۔ فوٹو: فائل

ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پریوینٹیو کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) کی جانب سے اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کے خلاف کریک ڈائون کے باعث مختلف کارروائیوںمیں 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ایرنی ڈیزل اور 4 کروڑسے زائد مالیت کے 11 آئل ٹینکر ضبط کرلیے گئے ہیں۔


محکمہ کسٹمز کے باخبرذرائع کے مطابق پریوینٹیو کلکٹریٹ کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او)نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران انسداد اسمگلنگ کے مہم کے تحت سپرہائی وے، بلدیہ ٹائون، سعیدآباد سے گزرنے والے آئل ٹینکرزودیگر مال بردار وہیکلز کی سخت نگرانی کی جس کے نتیجے میں ان شاہراہوں سے گزرنے والے 11 آئل ٹینکرکی جب جانچ پڑتال کی گئی تو ان میںسے40 ہزارلیٹرکے حامل 5 ٹینکرز، 20 ہزار لیٹرکے حامل 2 ٹینکراور 10 ہزار لیٹرکے حامل 3 ٹینکرزمیں 3 کروڑ مالیت کا 3 لاکھ لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جنہیں دستاویزات کی چھان بین کرتے ہوئے اے ایس او نے ناکام بنادیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ راستوں اور شاہراہوں کے اطراف میں طویل عرصے سے تعینات دیگر انسداد اسمگلنگ ایجنسیاں ذمے داریاں نبھانے میں ناکام نظر آرہی ہیں۔
Load Next Story