بالی ووڈ اداکار بوبی دیول فلم نگری میں واپسی کے لیے پر تولنے لگے
اداکار فلمی دنیا میں جاندار کردار کے ذریعے واپسی کے خواہاں ہیں۔
اداکار فلمی دنیا میں جاندار کردار کے ذریعے واپسی کے خواہاں ہیں۔ فوٹو؛ فائل
بالی ووڈ اداکار بوبی دیول فلم نگری میں طویل عرصے بعد واپسی کے لیے پر تولنے لگے ہیں جس کے لیے انہوں نے نامور فلمسازوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔
بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم ''برسات'' سے کیا لیکن شہرت انہیں فلم ''سولجر'' سے حاصل ہوئی جب کہ اپنے فلمی کیرئیر میں متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور طویل عرصے سے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کررکھی ہے تاہم اب انہوں نے فلم نگری میں واپسی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بوبی دیول فلم نگری میں واپسی کے لیے پر تول رہے ہیں اور فلم میں جاندار کردار کے ذریعے واپسی کے خواہاں ہیں جس کے لیے انہوں نے نامور فلمسازوں سے ملاقاتیں کی ہیں جب کہ اداکار ولن کا کردار بھی نبھانے کو تیار ہیں اور جلد ہی فلموں میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ اداکار بوبی دیول نے آخری بار2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ''یملہ پگلہ دیوانہ 2'' میں اہم کردار ادا کیا تھا۔