تحریک انصاف نے دھاندلی کے نام پر حکومت کیخلاف سازش کی جو بے نقاب ہوگئی دانیال عزیز

پاناما لیکس کے نام پر دوبارہ ملک کی ترقی کو روکنے کے لیے سازش کی جارہی ہے، طارق فضل چوہدری

پاناما لیکس کے نام پر دوبارہ ملک کی ترقی کو روکنے کے لیے سازش کی جارہی ہے، طارق فضل چوہدری، فوٹو؛ پی آئی ڈی

ISLAMABAD:
مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے انتشار پیدا کرنے کے لیے دھرنے کی سازش تیار کی تھی جو بے بقاب ہوچکی ہے جب کہ اب پاناما لیکس کے نام پر دوبارہ ملک کی ترقی کو روکنے کے لیے سازش کی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرطارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی اور 35 پنکچرزکے حوالے سے عمران خان نے جھوٹے الزامات لگائے تھے جن کی کوئی صداقت نہیں اور یہ بات ثابت بھی ہوچکی ہے کہ تحریک انصاف نے انتشار پیدا کرنے کے لیے دھرنے کی سازش تیار کی تھی، یہ سازش عمران خان نے حکومت کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی کے خلاف کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ملازم افضل خان نے عدالت میں معافی مانگ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خلاف سازش کوبے نقاب کردیا ہے۔


اس موقع پر وفاقی وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مؤثر پالیسوں کی وجہ سے ملکی معشیت دن بدن مضبوط ہورہی ہے اور وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ترقی کے اہداف حاصل کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے منفی الزامات لگانے والوں اوردھرنا سیاست کو مسترد کردیا ہے، تحریک انصاف کو الزام ترشی کی سیاست کو ختم کرکے مثبت سیاست کو فروغ دینا چاہیے جب کہ نام نہاد جمہوری قوتیں ملک کے خلاف سازشیں کرکے اورجھوٹ بول کرعوام کو گمراہ نہیں کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے نام پر ہونے والی سازشیں اب پانامالیکس کا نام پر دوبارہ اس ملک کی بڑھتی ہوئی ترقی کے خلاف ہورہی ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے تحریک انصاف کی جانب سے سڑکوں پر آنے کے بیانات کو ملک اور حکومت کوناکام بنانےکی کوشش قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ سازش بھی ماضی کی طرح ناکام ہوجائے گی۔

Load Next Story