وفاقی بجٹ؛ ریل انجن کی خریداری وبحالی کیلیے 14 ارب مختص

اے پی پی  اتوار 12 جون 2016
انفرااسٹرکچراپ گریڈ،اسٹیشنزکی آرائش جاری، فریٹ ٹرینز کو بھی بحال کیا جائیگا، حکام۔ فوٹو: فائل

انفرااسٹرکچراپ گریڈ،اسٹیشنزکی آرائش جاری، فریٹ ٹرینز کو بھی بحال کیا جائیگا، حکام۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد:  آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نئے انجنوں کی خریداری اور تیاری کے لیے 14ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس سے ریلوے کی سروسز بہتر ہوں گی اور زیادہ سے زیادہ ریونیو حاصل کیا جا سکے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق پرانے انجنوں کی بحالی اور مرمت کا کام بھی جاری رہے گا۔ پاکستان ریلوے کو انجنوں کی کمی کا سامنا ہے جس کے لیے نہ صرف نئے انجن خریدے جائیں گے بلکہ پرانے انجنوں کی مرمت و بحالی کا کام بھی کیا جائے گا۔

موجودہ حکومت نے ریلوے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنا نے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ریلوے انفرااسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا کام بھی کیا جا رہا ہے  جبکہ ریلوے اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے۔ نئے انجنوں کی خریداری اور پرانے انجنوں کی بحالی سے نہ صرف مسافر ٹرینوں بلکہ فریٹ ٹرینوں کو بھی فعال بنانے میں مدد ملے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔