پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں سب انسپکٹر جاں بحق 2 اہلکار زخمی
بم سڑک کنارے نصب کیا گیا جس کا مقصد پولیس موبائل کو نشانہ بنانا تھا، پولیس
بم سڑک کنارے نصب کیا گیا جس کا مقصد پولیس موبائل کو نشانہ بنانا تھا، پولیس، فوٹو؛ فائل
HAFIZABAD:
تھانہ خزانہ کی حدود میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں سب انسپکٹر جاں بحق جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے تھانہ خزانہ کی حدود میں سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ پولیس افسر نے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق بم پولیس موبائل کو نشانہ بنانے کے لیے رکھا گیا تھا جب کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے دیگر 2 اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے جب کہ جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔