دبئی دنیا کا پہلا سونے سے بنایا ہوا فراک نمائش کے لئے پیش

فراک 24 قراط سونے سے تیارکی گئی ہے

فراک کی قیمت ایک ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ فوٹو ایکسپریس

دنیا کا پہلا مکمل طور پر سونے سے بنایا ہوا فراک نمائش کے لئے پیش کردیا گیا۔


دبئی میں جاری جیولری ویک میں 24 قراط سونے سے تیارکیا گیا فراک نمائش کے لئے پیش کیا گیا جس کی قیمت ایک ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔

سونےکا فراک مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی بڑی تعداد کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جیولری ویک میں 25 ممالک کے 320 برانڈز اپنےتیارکئے ہوئے زیوارت پیش کر رہے ہیں، نمائش میں نت نئے ڈیزائن کے ہار اور جھمکے سمیت دیگر جیولری بھی رکھی گئی ہے۔
Load Next Story