راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب نالے سے خاتون مرد اوربچے کی لاشیں برآمد
شواہد سے خاتون اور مرد میاں بیوی جب کہ بچہ ان کا بیٹا معلوم ہوتا ہے، پولیس
تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا،پولیس فوٹو:فائل
KARACHI:
اڈیالہ جیل کے قریب نالے سے خاتون ، مرد اور 6 سالہ بچے کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی پولیس نے مقامی افراد کی اطلاع پراڈیالہ جیل کے قریب گورکھ پورپل کے نیچے بہنے والے نالے سے خاتون ، مرد اوربچے کی لاشیں برآمد کی ہیں، تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا جب کہ ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاشوں سے لگتا ہے کہ یہ دونوں میاں بیوی تھے اوربچہ ان کا بیٹا جب کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اصل حقائق تحقیقات کے بعد ہی سامنے آسکیں گے۔