فیصل آباد میں دوسری شادی پر پہلی بیوی نے شوہر اور سوتن کی درگت بناڈالی

مجاہد اور عائشہ کورٹ میرج کر کے جیسے ہی عدالت سے باہر نکلے تو مجاہد کی پہلی بیوی نور فاطمہ بھی وہاں پہنچ گئی

پہلی بیوی نے عین موقع پر پہنچ کر شوہر کی دوسری شادی پر اسے گریبان سے پکڑ کر مارنا شروع کردیا۔ فوٹو: اسکرین گریب ایکسپریس

ہارون آباد کے رہائشی نوجوان مجاہد کو دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا اور پہلی بیوی نے موقع پر پہنچ کر شادی کی تقریب میں بھنگ ڈال دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہارون آباد کے رہائشی مجاہد اور عائشہ کورٹ میرج کر کے جیسے ہی عدالت سے باہر نکلے تو مجاہد کی پہلی بیوی نور فاطمہ بھی وہاں پہنچ گئی پہلے تو اس نے شوہر کو مغلظات بکیں اس کے بعد گریبان پکڑ کر اسے مارنا شروع کردیا پھر باری آئی سوتن کی تو نور فاطمہ نے اس کی بھی درگت بناڈالی۔


نور فاطمہ شوہر کا گریبان پکڑ کرچیخ چیخ کر سوتن کو طلاق دینے کا کہتی رہی جس پر شوہر نا مانا تو پھر خود کو طلاق دینے کا مطالبہ کردیا لیکن جب ایسا نہ ہوا تو اس نے سڑک پر دھرنا دے دیا۔ پولیس اور وہاں موجود افراد کے بیچ بچاؤ کرانے کے بعد مجاہد اپنی دوسری بیوی کو لے کر رفو چکر ہوگیا۔

Load Next Story