ایکسپریس کی ٹیم کاچھاپہجعلی میڈیکل اسٹورسیلملزم گرفتار
اسٹورپرنشے کے عادی افرادکوانجکشن لگائے اورنشہ آورادویہ فراہم کی جارہی تھیں
پروگرام’’بات سے بات‘‘کی اینکرپرسن ماریہ ذوالفقارسے مک مکاکیلیے نامعلوم شخص کافون فوٹو: فائل
ایکسپریس نیوزکے پروگرام بات سے بات کی ٹیم نے جعلی میڈیکل اسٹوراورفارمیسی پر چھاپہ مار کرجعلی ڈاکٹروں کوبے نقاب کردیا۔پروگرام'' بات سے بات'' کی ٹیم نے اینکرپرسن ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار کی قیادت میں باغبانپورہ میں چھاپہ ماراجہاں نشہ آورادویہ فراہم کی جارہی تھیں۔
چھاپے کے دوران بھاری مقدارمیں نشہ آور دوائیں برآمد ہوئیں ۔نشے کے انجکشن لگانے والے تنویرنامی شخص نے پہلے کہاکہ اس کافارمیسی سے کوئی تعلق نہیں،پھرکہاکہ یہ میڈیکل اسٹوراس کے بھائی فیصل کاہے۔تنویرنے بتایا کہ وہ نشے کے عادی لوگوں کومنع کرتے ہیں لیکن وہ پھربھی آجاتے ہیں،چھاپے کے دوران اینکرپرسن ماریہ ذوالفقار کو ایک نامعلوم شخص نے کال کی اورکہاکہ آپ اس معاملے کومت اچھالیں اورجوکچھ لینادیناہے وہ بتائیں،نشے کے عادی مشتاق اورشفقت نامی شخص نے نشہ آورانجکشن لینے کی تصدیق کی۔محکمہ صحت اور ڈرگ حکام نے ابتدائی تحقیقات کے بعدجعلی فارمیسی کو سیل کردیااورجعلی ڈاکٹر کوپولیس کے حوالے کردیا۔