پاک افغان سرحد کو نیوٹران بم کے استعمال سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے سابق برطانوی وزیر دفاع
تابکاری کے حامل ہتھیاروں کے استعمال سے سرحدی علاقوں میں بدامنی ختم کرنے میں مدد ملے گی, سابق برطانوی وزیر دفاع لارڈ گلبرٹ. فوٹو: فائل
سابق برطانوی وزیر دفاع لارڈ گلبرٹ نے تجویز دی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقے میں شورش ختم کرنے کے لیے نیوٹران بم استعمال کیا جائے۔
سابق برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ نیوٹران بم کے استعمال سے سرحدوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں کی وجہ سے تیسری عالمی جنگ کو ٹالا جاسکتا ہے جب کہ تابکاری کے حامل ہتھیاروں کے استعمال سے سرحدی علاقوں میں بدامنی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ گلبرٹ کے اس بیان پر دارالامرا کے دیگر اراکین نے ان پر شدید تنقید کی۔ حکومتی ترجمان لارڈ والس کا کہنا تھا کہ گلبرٹ کے خیالات برطانوی حکومت کی ترجمانی نہیں کرتے۔