کوئٹہصوبائی حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں کی تنخواہیں روک لیں
بلوچستان کے سرکاری ڈاکٹر16اکتوبرکوکوئٹہ سےاغوا کئے گئےماہر امراض چشم ڈاکٹرسعیدخان کی بازیابی کےلیے احتجاج کررہے ہیں ۔
ہڑتالی ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں، سیکریٹری صحت بلوچستان۔ فوٹو: فائل
بلوچستان حکومت نے مغوی ڈاکٹر کی بازیابی کے لئے ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں کی تنخواہیں روک لی ہیں جبکہ ایف آئی آر میں نامزد ڈاکٹروں کے بیرونی دوروں پربھی پابندی لگادی ہے۔
کوئٹہ سے اغوا کئےگئے ڈاکٹر سعید کی عدم بازیابی اور ڈاکٹروں کی گرفتاریوں کے خلاف بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں میں پی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہڑتال 39ویں روزبھی جاری رہی۔ جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈاکٹروں نے عاشورہ کے دوران اسپتالوں کی ایمرجنسی کھولنے کو مقدمات کے خاتمے سے مشروط کیا تھا، تاہم حکومت کی طرف سے مقدمات واپس نہیں لیے گئے۔
سیکریٹری صحت بلوچستان عصمت اللہ کاکڑ کے مطابق ڈاکٹروں کی تنخواہیں روکنے کے لیے سمری متعلقہ حکام کو بھجوادی گئی ہے جبکہ ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 16 اکتوبر کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے ماہر امراض چشم ڈاکٹر سعید خان کو اغوا کیا گیا تھا جن کی بازیابی کے لیے ڈاکٹر احتجاج کررہے ہیں ۔