جولائی تاستمبر بھارتی گروتھ ریٹ 55 فیصد تک گرنے کا خدشہ

اپریل تاجون کے دوران بھارتی معیشت نے 6.9 فیصد کی شرح سے ترقی کی تھی۔

اپریل تاجون کے دوران بھارتی معیشت نے 6.9 فیصد کی شرح سے ترقی کی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور:
بھارتی معاشی ترقی کی رفتار مزید کم ہوکر 5.5 فیصد تک گرنے کا خدشہ ہے۔ اس سے بھارتی معیشت کو اندرونی وبیرونی عوامل سے لاحق خدشات کا اظہار ہوتا ہے۔


یاد رہے کہ بھارتی معیشت کو عالمی معاشی سست روی، افراط زر کی بڑھتی ہوئی شرح، بلند شرح سود اور بیرونی منڈیوں میں کم ہوتی طلب سے خطرات لاحق ہیں جس کی وجہ سے بھارتی وزیر خزانہ کا کہا ہے کہ معیشت نے آخری سہ ماہی میں 5.5 فیصد کی شرح سے ترقی کی۔

پونا میں خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ آئندہ جمعہ کو جاری ہونے والے معاشی اعدادوشمار میں جولائی تا ستمبر کے دوران معاشی شرح نمو 5.5 فیصد رہنے کی امید ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی اپریل تاجون کے دوران بھارتی معیشت نے 6.9 فیصد کی شرح سے ترقی کی تھی۔ بھارتی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں مشکلات کا سامنا ہے، عالمی معیشت اب بھی بحران کا شکار ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کیلیے 8 فیصد سے کم شرح ترقی ناقابل برداشت ہے، 8 فیصد شرح نمو ہماری خواہش نہیں بلکہ ضرورت ہے۔
Load Next Story