بھارت میں دلہنیا نے عروسی جوڑے پراپنی پریم کہانی لکھ ڈالی

دلہا اور دلہن کی جہاں پہلی ملاقات ہوئی عروسی جوڑے میں اسے بڑے خوبصورت انداز سے نقش کیا گیا ہے

دلہنیا کے عروسی جوڑے پر جو کڑھائی کی گئی دراصل اِس میں دلہا اوردلہن کی پریم کہانی نقش ہے فوٹو: دی ہاؤس آف پکسلز

RAWALPINDI:
بھارت میں ایک ایسی شادی ہوئی جس میں شریک افراد کو یہ تقریب ہمیشہ یاد رہے گی کیوں کہ دلہنیا نے جو جوڑا زیب تن کیا تھا اِس میں اُس کی پریم کہانی لکھی ہوئی تھی۔

ممبئی میں ایک ایسی شادی کی تقریب ہوئی جس میں دلہنیا نے جو جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا، دراصل اُس جوڑے میں اِس نے اپنی پریم کہانی لکھی ہوئی تھی، دلہنیا کریشا کی خواہش تھی کہ وہ اپنا عروسی جوڑا خود ڈیزائن کرے اور اس نے اپنی اس خواہش کو ایک انوکھے انداز سے پورا کیا، دلہنیا نے اپنے پیارکی کہانی عروسی جوڑے پر اس انداز سے تحریر کی کہ بظاہر وہ دیدہ زیب کڑھائی کی مانند نظر آئے لیکن اس خوبصورت ڈیزائن کو غورسے دیکھنے پر اس کی محبت کے آغاز سے لے کر شادی تک کے اہم مراحل بھی منقش دکھائی دیئے۔



اس نے شادی کے لہنگے پرخصوصی توجہ دی اور اپنی پریم کہانی کا بڑا حصہ اسی پر نقش کیا، مثلاّ لہنگے کے درمیان میں ایک ایسا پیٹرن بنایا جہاں دلہا اوردلہن کے نام لکھے گئے۔




اسی طرح لہنگے پر بنی ہوئی ہر کلی میں ایک فریم ہے اور ایسے ہر فریم کے اندر کوئی ایک ایسا واقعہ تصویری طور پر بیان کیا گیا ہے جو دلہا اور دلہن کی زندگیوں میں سنگِ میل کا درجہ رکھتا ہے، دلہنیا کریشا کا کہنا تھا کہ جب جب میں اپنا لہنگا لہراؤں گی ہماری پیار کی کہانی سب کے سامنے آتی چلی جائے گی۔



لہنگے کی نچلی پٹی پر چھوٹی چھوٹی اچھلتی ہوئی ڈولفنوں کی کڑھائی کی گئی ہے کیونکہ یہی وہ موقعہ تھا جب دلہا دلہن کی پہلی ملاقات سمندری جانوروں کے تحفظ کے حوالے سے کئے گئے مظاہرے میں ہوئی تھی۔



ظاہر ہے کہ یہ لہنگا صرف شادی کی تقریب میں پہنا جاتا تھا اس لئے دلہن نے اسے فریم کراکر محفوظ کرلیا ہے۔
Load Next Story