آسٹریلیا میں مسجد کے باہر پیٹرول بم حملہ

حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ شرپسندوں نے مسجد سے متصل اسلامک کالج کی دیوار پر اسلام مخالف نعرے بھی درج کیے۔

حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ شرپسندوں نے مسجد سے متصل اسلامک کالج کی دیوار پر اسلام مخالف نعرے بھی درج کیے۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI:
آسٹریلیا میں مسجد کے باہر پیٹرول بم حملے کے نتیجے میں 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں مسجد کے باہر نامعلوم افراد پیٹرول بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں ایک گاڑی مکمل طور پر جل گئی جب کہ مزید 3 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ شرپسندوں کی جانب سے مسجد سے متصل اسلامک کالج کی دیوار پر اسلام مخالف نعرے بھی درج کیے گئے۔


پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کے بعد 3 افراد کو مسجد کی گلی سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے.

دوسری جانب آسٹریلیا کے وزیراعظم نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
Load Next Story