- ٹی20 ورلڈکپ؛ کیا پاکستان، انگلینڈ وارم اَپ میچز گنواسکتی ہیں؟
- فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحش مواد کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے سے رپورٹ طلب
- چار سدہ انٹرچینج کے نزدیک فائرنگ، تین افراد جاں بحق ایک زخمی
- 400 کلومیٹر رینج کے حامل فتح II گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
- نجکاری کیلیے پیش کیے جانے والے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش
- عدلیہ میں مداخلت کا ثبوت ہے تو پیش کریں، ورنہ ابہام بڑھ رہا ہے، فیصل واوڈا
- حسن علی کو تیسرا ٹی20 کیوں کھلایا؟ بابر نے وجہ بتادی
- جھوٹی خبروں کیخلاف نیا قانون تیار ہے صحافیوں کو اعتراض ہے تو رجوع کریں، پنجاب حکومت
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی
- دبئی لیکس میں بھارتی سب سے آگے؛ مودی کے دوستوں کی جائیدادیں بھی نکل آئیں
- ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا؟ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
- وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں 36 ارب کے ترقیاتی کام روک دیے
- گورنر خیبرپختونخوا کے اپنی رہائشگاہ ’’کے پی کے ہاؤس‘‘ آنے پر پابندی
- حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی
- نقل مافیا اور آپریشن راہ راست
- یونیورسٹیاں پاکستان کا مستقبل ہیں، منظم طریقے سے تباہ کیا جارہا ہے، چیف جسٹس
- پی ایس ایل سے آئی پی ایل کا ٹکراؤ؛ فرنچائزز نے مخالفت کردی
- حماس سے جھڑپوں، حزب اللہ کے راکٹ حملے میں اسرائیلی فوجی سمیت 2 ہلاک، 5 زخمی
- پی ایس ایل کا مذاق؛ بھارتیوں کے پیروں تلے زمین نکلنے لگی
- فلسطین کے حامی مظاہرین کا برطانیہ میں اسرائیلی ڈرون ساز فیکٹری کے باہر احتجاج
ماریا شراپووا کی اولمپکس میں واپسی کا امکان
ماسکو: کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے اپیل پر مثبت ردعمل دیا تو روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا کی اولمپک میں واپسی ممکن ہوپائے گی،روس نے انھیں ایکٹرینا ماکارووا کی جگہ بطور متبادل پلیئر اسکواڈ میں شامل کرنے کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا کی اولمپکس کے ذریعے کھیل میں واپسی ممکن ہوسکتی ہے، رشین ٹینس فیڈریشن ( آر ٹی ایف ) کے صدر شامل تریپسیچوف کا کہنا ہے کہ اگر عالمی ثالثی عدالت نے شراپووا کی اپیل پر مثبت فیصلہ دیا تو انھیں نیشنل اولمپک انٹری فہرست میں شامل کیا جاسکتا ہے، ماریا نے 2 ہفتے قبل خود پر عائد2 برس کی پابندی کیخلاف سی اے ایس میں اپیل دائر کردی تھی، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے ان پر یہ پابندی 8 جون کو عائد کی تھی، روسی ٹینس چیف نے مزید کہا کہ ہم سی اے ایس سے آنے والی خبروں کا بغور جائزہ لے رہے ہیں،فیصلہ 18 جولائی سے قبل ہوجانا چاہیے، اگر شراپووا کی اپیل پر مثبت فیصلہ آگیا تو ہم انھیں ایکٹرینا ماکارووا کی جگہ شامل کرلیں گے، پانچ گرینڈ سلم ٹائٹلز جیتنے والی ماریا شراپووا پابندی کی وجہ سے ومبلڈن میں بھی شریک نہیں ہیں۔
اس سے قبل مئی کے اواخر میں رشین ٹینس فیڈریشن نے اولمپک ٹیم میں شراپووا، سویٹلانا کزنٹسووا ، اناستاسیا پاولیچنکووا اور ڈاریا کیساٹینکا کو شامل کیا تھا، مارچ کے اوائل میں روسی اسٹار نے اپنے ڈوپنگ ٹیسٹ میں ناکام ہونے کاانکشاف کیا تھا، ان کے جسم میں ممنوعہ دوا میلڈونیم کے اجزا پائے گئے تھے، اس دوا کو یکم جنوری 2016 سے ممنوعہ ادویات کی فہرست میں شامل کیا گیا جبکہ ماریا کا کہنا تھا کہ وہ بیماری کی وجہ سے یہ دوا کئی برسوں سے استعمال کرتی رہی ہیں،واڈا نے 13 اپریل کو اعلان کیا تھا کہ میلڈونیم کی ایک مائیکرو گرام سے کم مقدار پائے جانے والے ایتھلیٹس کو رعایت دی جائے گی، اس میں یکم مارچ سے قبل تک کیے جانے والے ٹیسٹ شامل ہوں گے تاہم ماریا اس میں فائدہ حاصل نہیں کرپائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔