کوئٹہ سول اسپتال میں ڈاکٹرز نے ایمرجنسی میں ہڑتال ختم کردی

ڈاکٹروں نے گزشہ 8 روز سے ہڑتال جاری رکھی ہوئی تھی۔

ڈاکٹروں نے گزشہ 8 روز سے ہڑتال جاری رکھی ہوئی تھی۔ فوٹو ایکسپریس

ڈاکٹروں کے اغوا کے خلاف ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں نے سول اسپتال کے شعبہ حادثات کی ایمرجنسی میں ہڑتال ختم کردی۔



ڈاکٹروں نے گزشتہ 8 روز سے ہڑتال جاری رکھی ہوئی تھی تاہم اب ڈاکٹروں نے صرف ایمرجنسی وارڈ میں ہڑتال ختم کردی ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کوئٹہ سے اغوا ہونے والے ماہر چشم ڈاکٹر سعید کی بازیابی اور ڈاکٹروں کے تحفظ کے لئے صوبہ بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ اب تک بلوچستان حکومت کی جانب سے 73 ہڑتالی ڈاکٹروں کو معطل کرکے ان کی تنخواہیں روک لی گئی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story