ممبئی میں دلیپ کماراورسائرہ بانو کے گھر دعوت افطار
اللہ تعالیٰ ہمیں امن اور خوشحالی دے اور تمام انسانیت کے لیے دعا کرنے کی توفیق عطا فرمائے، دلیپ کمار کی دعا
دعوت افطار کا اہتمام دلیپ کمار کی رہائش گاہ میں کیا گیا۔ فوٹو:فائل
لاہور:
لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنی رہائش گاہ پر دعوت افطار کا اہتمام کیا جس میں ان کے قریبی دوست، عزیز و اقارب اور گھریلو ملازمین نے شرکت کی۔
برصغیرکے لیجنڈ اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کماراور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے ممبئی میں اپنے گھر افطار پر اپنے عزیز و اقارب کو مدعو کیا، جس کی ویڈیو اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شئیر کی۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ سائرہ بانو ، دوست احباب اور گھرکے ملازمین کے ہمراہ افطار کرکے فارغ ہوئے ہیں، اس موقع پر اداکا نے رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا بھی کی کہ اللہ امن و خوشحالی دے اور تمام انسانیت کے لیے دعا کرنے کی توفیق دے۔
وڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار دلیپ کمار کرسی پر تشریف فرما ہیں اور افطار پر آئے مہمانوں کی خاطر تواضع کا بخوبی جائزہ لے رہے ہیں جب کہ ان کی اہلیہ سائرہ بانو بھی افطار کے انتظامات میں مشغول ہیں۔
واضح رہے کہ پشاور میں پیدا ہونے والے یوسف خان المعروف دلیپ کمارنے اپنی جاندار اور حقیقت سے قریب ترین اداکاری سے تقریبا نصف صدی تک برصغیر کی فلمی دنیا پر حکمرانی کی اور اس دوران انہوں نے تقریباً 60 فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے۔