وزارت مذہبی امورنے عید الفطر کے چاند کی شہادت کیلئے نمبر جاری کردیئے
مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل لاہور میں ہوگا
مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل لاہور میں ہوگا۔:فوٹو:فائل
KARACHI:
وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے چاند دیکھنے کے بعد شہادتوں کی اطلاع کے لیے نمبر جاری کردیئے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل شام لاہور میں ہوگا، اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومتوں اور زونل کمیٹیوں کے بھی الگ الگ اجلاس ہوں گے جو رویت ہلال کے حوالے سے شہادتوں کی تصدیق کرکے مرکزی کمیٹی کو اس کی اطلاع دیں گے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزارت مذہبی امور نے عوام کو بھی چاند کے نظر آنے سے متعلق اطلاع دینے کے لیے خصوصی فون نمبر جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ کمیٹی کے معاونت کے لیے 03212022000، 04299213006 اور03009285203 پر رابطہ کریں۔
واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے منگل کو سندھ کے ساحلی اور وسطی پنجاب میں شوال کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے۔