شعیب اختر نے ہربھجن کی پٹائی کے واقعے کو مذاق قرار دے دیا

یوراج سنگھ اورہربھجن سنگھ مجھ سے کئی برس چھوٹے اور بھائیوں کی طرح ہیں،سابق فاسٹ بولر

یوراج سنگھ اورہربھجن سنگھ مجھ سے کئی برس چھوٹے اور بھائیوں کی طرح ہیں،سابق فاسٹ بولر۔ فوٹو:فائل

شعیب اختر نے ہربھجن سنگھ کی پٹائی کے واقعے کو مذاق قرار دیا ہے،سابق اسپیڈ اسٹار نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ یوراج سنگھ اورہربھجن سنگھ مجھ سے کئی برس چھوٹے اور بھائیوں کی طرح ہیں، وہ واقعہ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل کا تھا جب مذاق میں زورآزمائی کی۔


اس وقت شاہد آفریدی کو بھی میں نے زور سے جھپی ڈالی جس پر ان کی پسلی زخمی ہو گئی تھی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ایک انٹرویو میں ہربھجن سنگھ نے کہا تھا کہ شعیب اختر نے انھیں ایک بار کمرے میں آکر پیٹنے کی دھمکی دی تو وہ گھبرا گئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی پاکستانی پیسر ان سمیت یوراج سنگھ کی پٹائی لگا چکے تھے۔
Load Next Story