بھارت اوربنگلا دیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا

جامع مسجد دہلی کے شاہی امام کے مطابق بھارت میں عیدالفطر 7 جولائی کو ہوگی۔

جامع مسجد دہلی کے شاہی امام کے مطابق بھارت میں عیدالفطر 7 جولائی کو ہوگی۔ فوٹو؛ فائل

لاہور:
بھارت اوربنگلادیش میں شوال کا چاند نظرنہیں آیا جس کے بعد ان ممالک میں عیدالفطر 7 جولائی بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔


جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری کے اعلان کے مطابق بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں لہٰذا عیدالفطر بروز جمعرات 7 جولائی کو ہوگی جب کہ مقبوضہ کشمیر میں عید کا چاند نظرآنے پر کشمیری کل عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائیں گے۔ دوسری جانب بنگلادیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

واضح رہےکہ ترکی، مصر، روس اور جرمنی میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے جب کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں کل عیدالفطر منائی جائے گی۔
Load Next Story