بھارت میں فواد خان فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا

9جولائی سے7 اگست تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں فواد خان کے ڈرامے اورفلم دکھائی جائیں گی

9جولائی سے7 اگست تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں فواد خان کے ڈرامے اورفلم دکھائی جائیں گی فوٹو:فائل

KARACHI:
پاکستانی اداکار فواد خان بھارت میں شہرت کی اس بلندی پر پہنچ گئے ہیں جہاں اب ان کے نام سے ایک میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔


فواد خان بھارت میں شہرت کی اُس بلندی پرپہنچ گئے جہاں اب اِن کے نام سے ایک میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا آغاز 9 جولائی سے ہوگا جو 7 اگست تک جاری رہے گا جس میں فواد خان کے کامیاب ڈرامے ''نم''، ''زندگی گلزار ہے'' اور ''ہمسفر'' کو دکھایا جائے گا، میلے میں فواد خان کی پہلی بالی ووڈ فلم ''خوبصورت'' بھی دکھائی جائے گی جب کہ اس فیسٹیول کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں فواد خان کے مداح واٹس ایپ کے ذریعے انہیں اپنے پیغامات بھی بھیج سکیں گے۔
Load Next Story