اسلام آباد پولیس کا ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن سیکڑوں موٹرسائیکلیں ضبط
قانون کی خلاف ورزی اور ون ویلنگ پر 600 سے زائد موٹرسائیکلیں ضبط کرلی گئی ہیں، پولیس
قانون کی خلاف ورزی اور ون ویلنگ پر 600 سے زائد موٹرسائیکلیں ضبط کرلی گئی ہیں، پولیس، فوٹو؛ فائل
WASHINGTON:
وفاقی پولیس نے شہر میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سیکڑوں موٹرسائیکلیں ضبط کرلیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پولیس نے عیدالفطر کے موقع پر موٹرسائیکل کی ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور ون ویلنگ کرنے والے افراد کی موٹرسائیکلیں ضبط کرلیں۔ پولیس کے مطابق شہر میں قانون کی خلاف ورزی اور ون ویلنگ پر 600 سے زائد موٹرسائیکلیں ضبط کرلی گئی ہیں جب کہ متعدد افراد کے چالان بھی کیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور قوانین پر عملدرآمد کے لیے 400 سے زائد افسران و اہلکار خصوصی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔