عبد الستارایدھی کے انتقال پرکراچی کی تاجرتنظیموں کا یوم سوگ
انجمن تاجران حیدرآباد کے صدرسلیم وہرا نے بھی آج حیدرآباد میں دکانیں و کاروباری مراکز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
آج تمام سینما گھر بھی بند رہیں گے جب کہ سینما گھروں پر آویزاں پوسٹرز بھی ڈھانپ دیئے گئے ہیں:فوٹو:فائل
KARACHI:
محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد ملک بھرمیں سوگ کی فضا قائم ہے جب کہ شہرکی تاجر تنظیموں نے بھی یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق عبدالستارایدھی کے انتقال پرملک بھرکی طرح تاجربرادری بھی اس غم میں برابرکی شریک ہے، عبد الستار ایدھی کے انتقال پرکراچی کی تاجرتنظیموں نے یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے، کراچی کی بیشتر تاجر تنظیموں کی جانب سے اولڈ سٹی ایریا، ایم اے جناح روڈ، صدر، بولٹن مارکیٹ، الیکٹرونکس مارکیٹ، موبائل مارکیٹس، نیو ایم اے جناح روڈ، طارق روڈ سمیت دیگر مارکیٹس بھی بند رکھیں گئیں۔ اس کے علاوہ آج تمام سینما گھر بھی بند رہیں گے جب کہ سینما گھروں پر آویزاں پوسٹرز بھی ڈھانپ دیئے گئے ہیں۔
قوم کے مسیحا عبدالستار ایدھی کی رحلت پر انجمن تاجران حیدرآباد کے صدر سلیم وہرا نے آج حیدرآباد میں دکانیں و کاروباری مراکز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ عبد الستار ایدھی کی نماز جنازہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ادا کی گئی جب کہ ایدھی کی وصیت کے مطابق ان کی تدفین ایدھی ولیج میں کی جائے گی۔