قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

قومی اسمبلی کا اجلاس 18جولائی جبکہ سینیٹ کااجلاس 8اگست کو طلب کرنے کی تجویز دی گئی ہے

سمری میں قومی اسمبلی کا اجلاس 18جولائی جبکہ سینیٹ کااجلاس 8اگست کو طلب کرنے کی تجویز دی گئی ہے : فوٹو : فائل

LOS ANGELES:
وزارت پارلیمانی امور نے وزیر اعظم نواز شریف کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرنے کے لئے سمری ارسال کردی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے وزیر اعظم نواز شریف کو قومی اسمبلی اور سینٹ کا اجلاس طلب کرنے کے لئے سمری ارسال کی ہے۔ سمری میں قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی تاریخ 18 جولائی جبکہ سینٹ کا اجلاس طلب کرنے کی تاریخ 8 اگست تجویز کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ قانون کے مطابق وزیر اعظم قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بلانے کی سمری کو ایوان صدر بھجوانے کے پابند ہیں جب کہ سمری کو منظور کرکے منتخب ایوان کے اجلاس طلب کرنا صدر مملکت ممنون حسین کی آئینی ذمہ داری ہے۔
Load Next Story