وزیر اعظم کی گورنر اسٹیٹ بینک کو ایدھی کا خصوصی سکہ جاری کرنے کی ہدایت
گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے میٹھادر میں فیصل ایدھی سے تعزیت کی
ستار ایدھی ہفتے کے روز کراچی میں واقع سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ میں انتقال کرگئے فوٹو؛ فائل
MULTAN:
وزیراعظم نوازشریف نے گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کو عبدالستار ایدھی کی یاد میں خصوصی سکہ جاری کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
اشرف وتھرا نے پیر کو میٹھادر میں فیصل ایدھی سے تعزیت کی اور مرحوم کیلیے دعائے مغفرت کی، انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے عبد الستار ایدھی کی یاد میں خصوصی سکہ جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ستار ایدھی ہفتے کے روز کراچی میں واقع سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ میں انتقال کرگئے تھے۔ ان کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا اس کے علاوہ انہیں ذیابطیس سمیت کئی دیگر بیماریاں بھی لاحق تھیں۔