آکسفورڈ یونیورسٹی نے راحت فتح علی کو’’لائف ٹائم اچیومنٹ‘‘ ایوارڈ سے نوازدیا
آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے ملنے والا اعزاز پاکستانی قوم اورمیوزک انڈسٹری کا ہے، راحت فتح علی خان
آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے ملنے والا اعزاز پاکستانی قوم اور میوزک انڈسٹری کا ہے، راحت فتح علی خان فوٹو: سوشل میڈیا
برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے سر بکھیرنے والے گلوکار راحت فتح علی خان کو ''لائف ٹائم اچیومنٹ'' ایوارڈ دے دیا۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں ان کے فن کے اعتراف میں ''لائف ٹائم اچیومنٹ'' ایوارڈ دیا گیا جس پر گلوکار نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
راحت فتح علی کے لیے یونیورسٹی کا200 سالہ قدیم میوزک روم بھی کھلوایا گیا جہاں انہوں نے آکسفورڈ شعبہ میوزک کے طلبا و طالبات کے ساتھ میوزک سیشن میں حصہ لیا جب کہ راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے ملنے والا اعزاز صرف ان کا نہیں بلکہ پاکستانی قوم اور میوزک انڈسٹری کا اعزاز ہے۔