بھارت کی جانب سے جنگی طیاروں کے حصول سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا سربراہ پاک فضائیہ
ہمارا جے ایف 17 تھنڈر طیارہ اپنی مثال آپ ہے اورپوری دنیا میں مانا جاتا ہے، ائیر چیف مارشل
پاک فضائیہ نے مثالی کارکردگی کو ایئر شومیں برقرار رکھا، ائیرچیف مارشل۔ فوٹو: آئی این پی
لاہور:
ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ بھارت کے جنگی طیارے حاصل کرنے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا جب کہ ہمارا جے ایف 17 تھنڈر پوری دنیا میں مانا جاتا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ایئرچیف مارشل سہیل امان نے راولپنڈی کے نورخان ایئربیس کا دورہ کیا اوربرطانیہ میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے ائیرفورس شوفئیرفورڈ رائل انٹرنیشنل ائیرشومیں شرکت کرنے والے پاکستان کے "سی ون تھرٹی" کا معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک کے سیکڑوں طیاروں کو شکست دے کر ٹرافی جیتنے پرعملے کو مبارکباد بھی دی اوران کے حوصلے کو بھی سراہا۔
ایئرچیف مارشل سہیل امان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ون تھرٹی نے شو میں مسلح افواج اور قوم کی نمائندگی کی، طیارے کا ٹرافی جیتنا پوری قوم کے لیے اعزازہے جب کہ پاک فضائیہ نے مثالی کارکردگی کو ایئرشو میں برقراررکھا۔ سی ون تھرٹی کے ذریعے ہم نے دنیا کوباورکرایا کہ پاکستان کی مسلح افواج اورقوم یکجا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی نے دنیا کا سب سے بڑا ایئر شو اپنے نام کرلیا
ائیرچیف مارشل نے کہا کہ تینوں مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جس اتحاد کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں مسلح افواج اورقوم کا اتحاد مثالی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ہمیں مزید طیاروں کی ضرورت ہے، اس کے لئےحکومت اورعالمی اداروں سے بات چیت چل رہی ہے۔ بھارت کے جنگی طیارے حاصل کرنے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا جب کہ ہمارا جے ایف 17 تھنڈر طیارہ اپنی مثال آپ ہے اور پوری دنیا میں مانا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ جہازکو دہشت گردی کے خاتمے کے مناظراورآپریشن ضرب عضب کے مناظرکو پینٹ کرکے سجایا گیا تھا جبکہ پی اے ایف کی جانب سے جہازپرمختلف دستاویزی فلموں اور پروموز دکھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔