کراچی سے گرفتار ٹارگٹ کلر کا 55 افراد کوریکی کرکے قتل کروانے کا انکشاف

ملزم کا تعلق کالعدم مذہبی جماعت سے ہے اور اس کے خلاف سنگنین نوعیت کے 48 مقدمات درج ہیں، سی ٹی ڈی

ملزم کا تعلق کالعدم مذہبی جماعت سے ہے اور اس کے خلاف سنگنین نوعیت کے 48 مقدمات درج ہیں، سی ٹی ڈی، فوٹو؛ فائل

فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد پرویز حسین عرف رمضان نے شہربھر میں 55 افراد کو ریکی کرکے قتل کروانے کا انکشاف کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کو کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد پرویز حسین عرف رمضان کی جے آئی ٹی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیا کہ مجھے ریکی ٹیم کا انچارج بنایا گیا جب کہ اسرار عرف نثار عرف چاچا رحٰمن اور رضوان کو میری ٹیم کا رکن بنایا گیا۔ ملزم نے بتایا کے فی ریکی پر اسے 25 ہزار معاوضہ ملتا تھا جو گروپ کا ہیڈ محمد علی عرف عامر عرف بھائی دیتا تھا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم مذہبی جماعت سے ہے جب کہ اس نے مخالف مذہبی جماعت کے اہم رہنماؤں اور کارکنان سمیت 55 افراد کو ریکی کرنے کے بعد قتل کروایا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم پر کراچی کے مختلف تھانوں میں دہشت گردی ایکٹ سمیت سنگین نوعیت کے الزام میں 48 مقدمات درج ہیں۔
Load Next Story