فیصل آباد میں چوتھی شادی کے خواہشمند شخص کی عدالت کے باہرسابق بیوی کے ہاتھوں پٹائی
ٹریفک وارڈنزبھی اصغر کی دھنائی کا منظردیکھتے رہے لیکن انہوں نے معاملہ رفع دفع کرانے کی کوش نہیں کی
شمیم نے عدالت میں سابق شوہر پر بچوں کا خرچہ لینے کا دعوی کررکھا ہے۔ فوٹو:فائل
عدالت کے باہر خواتین نے مل کرچوتھی شادی کے خواہشمند شخص کی دھنائی کردی اور اس دوران وہاں موجود ٹریفک وارڈنز تماشا دیکھتے رہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ کی رہائشی خاتون شمیم نے اپنے سابق شوہر اصغر پر نان نفقے کے لیے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ کیس کی سماعت کے لیے عدالت پہنچا تو شمیم اور اس کے بہنوں نے عدالت کے باہر ہی اسے گھیر لیا۔ کچھ دیر زبانی تکرار کے بعد خواتین نے مل کر اصغر کی پٹائی شروع کردی۔ اس موقع پر ٹریفک وارڈنز بھی موجود تھے لیکن وہ معاملہ رفع دفع کرانے کے بجائے ساری صورت حال سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرگڑھ میں محبوبہ نے عاشق کوصندوق میں چھپا دیا، عاشق دم گھٹنے سے ہلاک
اصغرکی درگت بنتے دیکھ کرچند راہ گیر میدان میں آئے اورانہوں نے اصغر کو خواتین سے چھڑایا، جس پرشمیم نے کہا کہ وہ اصغر کی تیسری بیوی ہے لیکن اس نے چوتھی شادی کے لیے اسے طلاق دے دی ہے۔ وہ اپنے بچوں کے ساتھ رہتی ہے لیکن اصغر اپنے بچوں کا خرچ بھی نہیں دیتا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان میں شادی سے انکار پرخاتون نے اپنے محبوب کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا