افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق پاکستان کی نئی حکمت عملی

جرگہ میں پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے تمام قبیلوں کے عمائدین کو مدعو کیا گیا ہے، ذرائع

پاکستان میں اس وقت 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین موجود ہیں فوٹو: فائل

FAISALABAD:
حکومت پاکستان نے ملک میں موجود افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے نئی حکمت عملی تیارکرلی ہے جس کے تحت 20 جولائی کو منعقدہ گرینڈ جرگے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق وزارت سیفران کی جانب سے بنائی گئی حکمت عملی کے تحت 20 جولائی کو اسلام آباد میں ایک گرینڈ جرگہ طلب کیا گیا ہے، جس میں افغان قبائل کے سرکردہ عمائدین کے علاوہ افغان وزرا بھی شرکت کریں گے، جرگے میں قبائلی عمائدین کو مہاجرین کی دوبارہ اپنے آبائی وطن واپس بھیجنے کے لیے کردارادا کرنے کے لئے قائل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین بھی خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین موجود ہیں جن میں اکثریت غیر قانونی طورپرآباد ہیں۔
Load Next Story