دل چاہتا ہے رنویر سنگھ کو جان سے مار ڈالوں دبنگ خان
فلم دیکھنے کے دوران رنویر کی فلم سلطان کے گانے پررقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جو سلومیاں کو ایک آنکھ نہ بھائی
رنویرکا سینما اسکرین کے سامنے سلطان کے گانے پرڈانس کرنے سے لوگوں کی توجہ فلم سے ہٹ گئی تھی، بالی ووڈ اسٹار، فوٹو:فائل
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے رنویرسنگھ کے حوالے سے اپنے خطرناک ارادے ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دل چاہتا ہے کہ اِسے جان سے مار ڈالوں۔
رنویر سنگھ نے سلمان خان کی فلم ''سلطان'' فرانس کے شہر پیرس کے مقامی سنیما گھر میں دیکھی اور فلم انہیں اس قدر پسند آئی کہ انہوں نے سنیما اسکرین کے سامنے ہی فلم کے گانے پر رقص شروع کردیا جب کہ فلم کے گانے پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا لیکن سلو میاں کو رنویر کا فلم سلطان کے گانے پر ناچنا ایک آنکھ نہ بھایا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:دبنگ خان اور رنویر سنگھ ''دھوم 4'' میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے
ممبئی میں سلمان خان کا پریس کانفرنس کے دوران رنویر سنگھ کے رقص سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ دل چاہتا ہے کہ اس کے سر پر کرسی مارکر اس کی جان لے لوں کیوں کہ وہ فلم نہیں دیکھ رہا تھا بلکہ لوگوں کو اپنا رقص دکھا رہا تھا اور سینما میں بیٹھے لوگوں کی توجہ فلم سے ہٹارہا تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:فلم ''سلطان'' کی کہانی چوری کرنے پر سلمان خان اور ہدایت کار کیخلاف مقدمہ درج