کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ٹوئٹر پرKashmirCaravan ٹاپ ٹرینڈ رہا

انجم اقبال نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کشمیر صرف پاکستان کے لیے بنا ہے۔

ٹوئٹر صارفین نے کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف اپنے سخت رد عمل کا اظہار کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کے باوجود مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کشمیروں سے اظہار یکجہتی کے لیے 19 سے 20 جولائی تک لاہور سے اسلام آباد تک ایک کارواں روانہ کیا جائے گا جس کی وجہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر #KashmirCaravan کئی روز سے ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔

مقبوضہ کشمیر میں معروف تحریک آزادی کے کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد گیارہویں روز بھی کرفیو کے باوجود مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری رہا جب کہ گزشتہ کئی روز سے جاری مظاہروں کے دوران قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے اب تک 45 افراد شہید ہوچکے ہیں جس کے خلاف پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں میں بھی آواز اٹھائی ہے۔

کشمیروں سے اظہار یکجہتی کے لیے 19 سے 20 جولائی تک لاہور سے اسلام آباد تک ایک کارواں روانہ کیا جائے گا جس کی وجہ سے پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر #KashmirCaravan کئی روز سے ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔

فرحان خان ورک نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا اب وقت آگیا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کا ایجنڈا مکمل کریں۔



دانش فرید خان نے کہا کہ کشمیروں نے اپنے برے وقت میں پاکستانی پرچم لہرایا اب ہمیں بھی ان کے مقصد کے لیے تمام تر طاقت کا استعمال کرنا ہوگا۔



سالار نے ایک وڈیو شیئر کی جس میں کشمیری خواتین پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے پاکستان کا قومی ترانہ پڑھ رہی ہیں۔



عائشہ بلوچ نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اب آزادی سے کم بات نہیں ہوگی، کشمیر کارواں بھارت سے آزادی کا مطالبہ کرے گا۔




عمر یوسف کا کہنا تھا کہ ہمارے اور کشمیریوں کی رگوں میں ایک ہی خون دوڑتا ہے۔



احمد قیوم نے کشمیر کارواں کی ایک تصویر شیئر کی جس میں کارواں کی تفصیلات درج ہیں جب کہ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم کشمیر کارواں کا حصہ بن کر کشمیروں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔



بلال بھٹی نے کشمیر کارواں کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سرگرمی کے لیے تیار ہیں۔



انجم اقبال نے کہا کہ کشمیر صرف پاکستان کے لیے بنا ہے۔



عمران خان نے بھارتی فوج کی کشمیروں پر مظالم کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Load Next Story