حکومت کا رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو اور مفتی منیب الرحمان کو ہٹانے کا فیصلہ
چاروں صوبوں كے جید علماء سے مشاورت کرکے نئے ممبران کو کمیٹی میں شامل کیا جائے گا، ذرائع
چاروں صوبوں كے جید علماء سے مشاورت کرکے نئے ممبران کو کمیٹی میں شامل کیا جائے گا، ذرائع، فوٹو؛ فائل
وزارت مذہبی امور نے رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مفتی منیب الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ كمیٹی كی تشکیل نو كے لیے سفارشات تیار كرلی گئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امورنے مرکزی رویت ہلال كمیٹی كی تشکیل نو کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کی سفارشات تیار کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کی تشکیل نو کے بعد موجودہ چیرمین مفتی منیب الرحمن كو عہدے سے ہٹا كر نیا چیرمین مكمل مشاورت كے ساتھ لگایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا كہ اس حوالے سے چاروں صوبوں كے جید علماء سے مشاورت كی جائے گی اور نئے ممبران كمیٹی میں شامل كیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی رویت ہلال كمیٹی میں تمام مسالک كو نمائندگی دی جائے گی۔