آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر کی ملاقات
امریکی جنرل نے دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کو توڑنے اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔
امریکی جنرل نے دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کو توڑنے اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ فوٹو: آئی ایس پی آر
KARACHI:
آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل جون نکولسن نے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال سمیت پاک افغان بارڈر مینجمنٹ پر بھی بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل جون نکولسن نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال اور سیکیورٹی مسائل سمیت دو طرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق اس اہم ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مؤثر بارڈر منیجمنٹ کے میکنزم پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سینٹرل کمانڈر کی ملاقات، آئی ایس پی آر
ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکی جنرل نے دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کو توڑنے اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔