رینجرز اختیارات کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سے کورکمانڈر کراچی کی ملاقات

ملاقات میں امن و امان کی صورتحال سمیت نیشنل ایکشن پلان پربھی تبادلہ خیال کیا گیا

وزیراعلیٰ ہاؤس میں کورکمانڈ کراچی نے سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی:فوٹو:فائل

BAHAWALPUR:
وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے کورکمانڈر کراچی نوید مختارنے ملاقات کی جس میں رینجرز اختیارات پر بات چیت کی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں وزیراعلی ہاؤس میں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے کورکمانڈرکراچی نوید مختارنے ملاقات کی جس میں شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


یہ خبربھی پڑھیں: بلاول بھٹوزرداری کی رینجرزاختیارات کا معاملہ آئین وقانون کے مطابق حل کرنے کی ہدایت

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سندھ میں رینجرز اختیارات سے متعلق بھی بات چیت کی گئی جب کہ جب کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رکھنے پربھی اتفاق کیا گیا۔
Load Next Story