بھارت کی پاکستان میں تعینات سفارتی عملے کو اپنے بچے واپس بھیجنے کی ہدایت

ہائی کمیشن کے باہرمظاہروں کےبعد پاکستانی حکومت کو کہا ہے کہ ہائی کمیشن کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کرے،بھارتی وزارت خارجہ

سفارتی عملے سے متعلق ہدایت نامہ جاری کرنا معمول کا کام ہے،ترجمان بھارتی وزارت خارجہ فوٹو:فائل

بھارت نے پاکستان میں تعینات اپنے سفارتی عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اسکولوں میں نہ بھیجیں یا انہیں واپس بھارت بھیج دیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان دوریاں بڑھتی جارہی ہیں جس کی حالیہ مثال بھارت کی جانب سے سفارتی عملے کے لئے نئے احکامات ہیں۔ بھارتی حکومت نے پاکستان میں تعینات اپنے عملے کو نیا فرمان جاری کیا ہے کہ سفارتی عملہ یا تو اپنے بچوں کو اسکول نہ بھیجے یا انہیں واپس بھارت بھیج دیں۔ بھارتی عملے کے تقریباً 50 بچے ایسے ہیں جو اسلام آباد کے پرائیوٹ اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اس دن کے منتظر ہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان، وزیراعظم نوازشریف


بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ویکاس سوارپ کا کہنا ہے کہ سفارتی عملے سے متعلق ہدایت نامہ جاری کرنا معمول کا کام ہے اور بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہروں کے بعد پاکستانی حکومت کو بھی کہا ہے کہ ہائی کمیشن کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کرے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کشمیر قیامت تک پاکستان کا حصہ نہیں بن سکتا، بھارتی وزیرخارجہ کی ہرزہ سرائی

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت کے نتیجے میں اب تک 58 کشمیری شہید اورہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جس کی پاکستانی عوام اور حکومتی وعسکری حلقوں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔

 
Load Next Story