فواد خان کی دپیکا کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش دل میں ہی رہ گئی
سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدما وتی‘‘ کی شوٹنگ رواں برس ہی شروع ہوگی لیکن اس میں فواد خان شامل نہیں
فلم ’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ رواں برس ہی شروع کی جائے گی۔ فوٹو:فائل
پاکستانی اداکار فواد خان کے بالی ووڈ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ''پدماوتی'' میں دپیکا پڈوکون کے شوہر کا کردار نبھانے کی خبریں سرگرم تھیں جو محض افواہ ہی قرار پائیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے بیتاب تھے تاہم یہ خبریں بھی گردش میں تھیں کہ انہوں نے مایہ ناز ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ''پدماوتی'' میں اداکارہ دپیکا کے شوہر بننے کی حامی بھر لی ہے تاہم یہ خبریں محض افواہیں ہی ثابت ہوئی ہیں کیونکہ فواد کو نئی فلم میں دیپیکا کے شوہر کے کردار کے لیے کسی بھی قسم کی کوئی پیشکش ہی نہیں کی گئی ہے جب کہ فلم ''پدماوتی'' کی شوٹنگ رواں برس ہی شروع کی جائے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: دپیکا کے ساتھ کام کرنے کے لیے فواد بے تاب
واضح رہے کہ فواد خان اوردپیکا پڈوکون نے اب تک کسی بھی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا تاہم دونوں اداکار بھارتی ڈیزائنرمنیش ملہوترا کے ملبوسات پہنے انڈین کوئچر ویک میں جلوہ گرہوئے تھے اورخوب داد سمیٹی تھی۔
یہ خبربھی پڑھیں: فواد خان نے دپیکا کا شوہر بننے کی حامی بھرلی