دس بڑی خبروں پرایک نظر

واردات کے وقت عمران صدیقی موٹرسائیکل پر تھا جبکہ نعمان پیچھے بیٹھے تھا اورریکی کے بعد نعمان نے امجد صابری پرفائرنگ کی

ملزم نعمان امجد صابری کو قتل کرنے کے لئے تھائی لینڈ سے آیا تھا جس کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ذرائع. فوٹو:فائل

معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



پنجاب پولیس کی جانب سے بچوں کے اغوا سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی جس کے مطابق 2015 اور 2016 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران صوبے بھر میں 1808 بچے اغوا ہوئے جن میں سے سے 1715 بازیاب کرالئے گئے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



انڈونیشیا میں منشیات کے جھوٹے الزام میں سزائے موت پانے والے پاکستانی شہری ذوالفقار علی کو ڈیتھ زون میں پہنچا دیا گیا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



پاکستان کے بعد بھارت نے بھی انڈونیشیا میں سزائے موت پانے والے اپنے شہری کی سزا رکوانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ درجنوں میڈیا ادارے بند کرنے کے علاوہ 149 جنرلز اور ایڈمرلز کو معطل کردیا گیا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں




ثقلین مشتاق نے چنددن کی کوچنگ میں ہی انگلینڈکا دل جیت لیا، کوچ ٹریور بیلس آف اسپنرکی خدمات پاکستان کے خلاف باقی 2 ٹیسٹ میچز کیلیے بھی حاصل کرنے کے خواہاں ہیں، انھوں نے کہاکہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں سابق پاکستانی آف اسپنرکا ساتھ میسر آیا، معین علی اور عادل رشید دونوں ہی ان سے کافی خوش ہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



بھارت کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ سارک ممالک کے وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کے لئے 2 روزہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



پاکستانی اداکار فواد خان کے بالی ووڈ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ''پدماوتی'' میں دپیکا پڈوکون کے شوہر کا کردار نبھانے کی خبریں سرگرم تھیں جو محض افواہ ہی قرار پائیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



لاس اینجلس: امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک ایسی بیٹری تیار کی جارہی ہے جو مسلسل 4 گھنٹے تک 100 میگاواٹ بجلی پیدا کرسکے گی اور اس سے شہر میں بجلی کی اضافی ضروریات پوری ہوسکیں گی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



واشنگٹن: امریکی سائنسدان نے دنیا کی تمام مچھلیوں کو تھری ڈی اسکین کرکے آن لائن رکھنے کا ایک منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت ہزاروں مچھلیوں کا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی غرض سے مفت فراہم کیا جائے گا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



 
Load Next Story