سلمان اپنے بھائی سہیل کی فلم ’’علی‘‘ کیلیے گاناگائیں گے

شوبز ڈیسک  جمعـء 29 جولائی 2016
 گانا نوازالدین صدیقی پر عکسبندکیاجائیگا، سلمان فلم کی تشہیر بھی کریں گے ۔  فوٹو : فائل

 گانا نوازالدین صدیقی پر عکسبندکیاجائیگا، سلمان فلم کی تشہیر بھی کریں گے ۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اپنے بھائی سہیل خان کی فلم’’علی‘‘کے لیے گانا گائیں گے۔

فلم علی کی لیڈ کاسٹ میں اداکار نوزالدین صدیقی،ارباز خان اور ایمی جیکسن شامل ہیں جب کہ اس فلم کے ہدایتکار سہیل خان ہیں فلم کے لیے سلمان کا گایا ہوا گانا نواز الدین صدیقی پر فلمایا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق سلمان خان اس فلم کی پروموشن کے لیے بھی اپنی خدمات دیں گے۔واضح رہے کہ سلمان خان اس سے پہلے فلم’کک‘‘کے لیے گانا ’’ہینگ اوور‘‘اور فلم ’’ہیرو‘‘کے لیے گانا ’’میں ہوں ہیرو تیرا‘‘گا چکے ہیں۔اورحال ہی میں انھوں نے فلم ’’سلطان‘‘ کے لیے راحت فتح علی خان کا گانا ’’جگ گمیا‘‘اپنے انداز میں گایا ہے۔فلم’’علی‘‘کی شوٹنگ زیادہ تر نئی دہلی میں ہو گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔