راجا فاروق حیدر آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب
مسلم لیگ (ن) کے راجا فاروق حیدر 38 ووٹ حاصل کر کے وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب ہوگئے
مسلم لیگ (ن) کے فاروق حیدر نے 38 جبکہ ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے چوہدری یٰسین اور تحریک انصاف کے غلام محی الدین نے 5 ، 5 ووٹ حاصل کئے: فوٹو: آئی این پی
آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے لیے قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن) کے راجہ فاروق حیدر نے 38 ووٹ لے کر قائد ایوان کا منصب حاصل کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس نومنتخب اسپیکر شاہ غلام قادر کی زیر صدارت ہوا جس میں ریاست کے نئے وزیر اعظم کا چناؤ کیا گیا۔ اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے مسلم لیگ (ن) کے فاروق حیدر، پیپلزپارٹی کے چوہدری یاسین اور تحریک انصاف کے غلام محی الدین مدمقابل تھے تاہم مسلم لیگ (ن) کے راجہ فاروق حیدر نے 38 ووٹس کے ساتھ واضح اکثریت حاصل کی اور آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ پیپلزپارٹی کے چوہدری یٰسین اور پی ٹی آئی کے محی الدین کو 5،5 ووٹ ملے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے راجا فاروق حیدر وزیراعظم نامزد
49 نشستوں کےایوان میں (ن) لیگ 36 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت ہے۔ اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کی 4، مسلم کانفرنس کی 3، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی 2،2 جب کہ ایک آزاد رکن اسمبلی کا ممبر ہے، مسلم لیگ (ن) کو جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی کو آزاد امیدوار جب کہ تحریک انصاف کو مسلم کانفرنس کی بھی حمایت حاصل تھی۔
قائد ایوان کے چناؤ سے قبل اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے احمد رضا قادری نے بھارتی فوج اور حکومت کی مقبوضہ کشمیر میں جاری جارحیت اور مظالم کے خلاف مذمتی پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
دوسری جانب وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے راجا فاروق حیدرکو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائیں گے۔ اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی جدوجہد میں بھی ساتھ اور حمایت جاری رکھیں گے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر حکومت کو وفاقی حکومت کی مکمل حمایت اور تعاون حاصل رہے گا اور ہم اپنے ترقیاتی و اصلاحاتی ایجنڈے کو آزاد کشمیر میں توسیع دیں گے عوام کی ترقی ، سیاسی اور معاشی بحالی کے لئے بھی مدد جاری رکھیں گے۔
نومنتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر کو قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق ، ڈپٹی اسپکیر مرتضیٰ جاوید عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی مبارکباد دی۔