ترکی میں کرد باغیوں کے حملے میں 4 ترک فوجی اہلکار ہلاک

فوج پر حملے ترکی کے جنوب اور شمال مشرقی علاقوں کیے گئے جہاں کرد باغیوں کی بڑی تعداد موجود ہے، حکام

حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فوجیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، حکام۔ فوٹو؛ فائل

ترکی میں کرد باغیوں کے حملے میں 4 ترک فوجی اہلکار ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے شہر اوردو میں کرد باغیوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران باغیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جب کہ صوبے ہکاری میں باغیوں کے حملے میں ایک فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئےجس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری طلب کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : ترکی میں کرد باغیوں سے جھڑپ میں 8 فوجیوں سمیت 35 باغی ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ فوج پر حملے ترکی کے جنوب اور شمال مشرقی علاقوں کیے گئے جہاں کرد باغیوں کی بڑی تعداد موجود ہے جب کہ حملے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک فوجی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
Load Next Story