سلمان خان نے اکشے کمارکوبالی ووڈ کا سلطان قراردے دیا

اکشے کمار سال میں 3 سے 4 ہٹ فلمیں دیتے ہیں اس لیے "سلطان" کا خطاب انہیں ہی ملنا چاہیئے، سلمان خان

سلمان خان کی جانب سے تعریف سننا بہت اچھا لگا جب کہ سلمان نے یہ خطاب مجھے دے کراپنے بڑے دل کا مظاہرہ بھی کیا، اکشے کمار: فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکارسلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ نگری کے سلطان نہیں ہیں جب کہ فلم انڈسٹری کے حقیقی سلطان اداکاراکشے کمار ہیں جو سال میں 3 سے 4 ہٹ فلمیں دیتے ہیں۔

سلمان خان وہ اداکارہیں جو 100 کروڑ کی بلاک بسٹر فلمیں دینے کی فہرست میں سب سے آگے ہیں اور وہ جس بھی فلم میں کردار ادا کرتے ہیں تو بہترین اداکاری کے باعث انہیں وہی خطاب مل بھی جاتا ہے اورایسا ہی ہوا حال ہی میں کھڑکی توڑ بزنس کرنے والی فلم "سلطان" کے بعد، انہیں بالی ووڈ کے سلطان کا خطاب دے دیا گیا۔ خطاب کے حوالے سے اداکارکا کہنا تھا کہ بالی ووڈ نگری کے سلطان وہ نہیں ہیں جب کہ اصل سلطان ان کے دوست اوراداکارخطروں کے کھلاڑی اکشے کمارہیں کیونکہ وہ سال میں 3 سے 4 ہٹ فلمیں دیتے ہیں اوریہ خطاب انہیں ہی ملنا چاہیئے۔


اس خبرکو بھی پڑھیں: ''سلطان'' تاریخ رقم کردی

دوسری جانب جب اکشے کمارسے سلمان خان کی جانب سے ان کو دیئے جانے والے خطاب کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں کا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کی جانب سے تعریف سننا بہت اچھا لگا جب کہ سلمان نے یہ خطاب مجھے دے کراپنے بڑے دل کا مظاہرہ بھی کیا۔ اکشے کمارنے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلم اپنی "برادرز" میں ایک ریسلر کا کردارادا کیا تھا جب کہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکی تاہم سلمان خان کی فلم "سلطان" نے باکس آفس دھوم مچائی تواصل میں بالی ووڈ نگری کے سلطان وہی ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: اکشے کا معاوضہ 56 کروڑ روپے
Load Next Story