زیادتی کا شکار لڑکی کی پنجاب اسمبلی کے باہر خودسوزی کی کوشش

مقدمہ درج کرانے کے باوجود پولیس بچی کے اغوا اور زیادتی میں ملوث ملزمان کےخلاف کارروائی نہیں کررہی، متاثرہ خاندان

مقدمہ درج کرانے کے باوجود پولیس بچی کے اغوا اور زیادتی میں ملوث ملزمان کےخلاف کارروائی نہیں کررہی، متاثرہ خاندان فوٹو:این این آئی

MACAU:
پنجاب اسمبلی کے باہر زیادتی کا شکار لڑکی نے انصاف نہ ملنے پر خودسوزی کی کوشش کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عارف والہ کے نواحی گاؤں 155 ای بی سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ لڑکی نے اپنے گھر والوں کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا، احتجاج کے دوران لڑکی نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود افراد نے اسے ناکام بنادیا۔


لڑکی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو قریبی رشتے داروں نے اغوا کے بعد اپنی درندگی کا نشانہ بنایا، متعلقہ تھانے میں لڑکی کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کرایا گیا ہے لیکن پولیس نے اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا، انصاف نہ ملنے پر وہ پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

Load Next Story