دبئی ایئرپورٹ پر بھارت سے آنے والے طیارے میں آ گ لگ گئی

جہاز میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت نکال کر لاؤنج میں منتقل کردیا گیا ہے،ایئرپورٹ حکام

امارات لائن کا طیارہ بھارتی ریاست کیرالہ سے دبئی ایئرپورٹ پہنچا تھا۔ فوٹو: ٹویٹر

دبئی ایئر پورٹ پر بھارت سے آنے والے امارات ایئر لائن کے طیارے میں آگ لگ گئی۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امارات ایئرلائن کی پرواز بھارتی ریاست کیرالہ سے دبئی ایئرپورٹ پہنچی تو اچانک طیارے میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے باعث دھواں نہ صرف جہاز میں بھر گیا بلکہ سیاہ دھویں کے بادل فضا میں بھی دوردور تک پھیل گئے، ایئرپورٹ حکام کے مطابق جہاز میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت نکال کر لاؤنج میں منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارے میں آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہو سکا تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔
Load Next Story