کراچی میں سسرالیوں نے داماد کو مبینہ طور پر جلا کر مارڈالا
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مقتول کی اہلیہ سمیت ساس اور برادرنستی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مقتول کی اہلیہ سمیت ساس اور برادرنستی کو گرفتار کرلیا۔ فوٹو؛ فائل
لاہور:
نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی میں سسرالیوں نے داماد کو گھر بلاکر مبینہ طور پر جلا کر مارڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی میں سسرالیوں نے اپنے داماد سہیل کو مبینہ طور پر جلا کر مارڈالا۔ سہیل کی بہن نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کی بھابھی نے سہیل کو اپنے گھر بچوں سے ملنے کے بہانے بلایا جس کے بعد سہیل کی اہلیہ اور دیگر اہل خانہ نے اسے جلا کر مار ڈالا۔ سہیل کی بہن کا کہنا تھا کہ سہیل کی 15 سال پہلے شادی ہوئی تھی اور اس کے 4 بچے ہیں جب کہ گزشتہ کچھ سالوں سے بھائی اور بھابھی میں تلخیاں چل رہیں تھیں۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے کے بعد مقدمہ درج کرکے سہیل کی اہلیہ، ساس اور برادر نسبتی کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔